انتخابی اصلاحات معاملہ: شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا

آل پارٹیز کانفرنس

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اے پی سی بلانے کے فیصلے کی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول اور فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، انتخابی کی نگرانی اور عمل جانچنے والی تنظیموں، اداروں کو مدعو کیا جائے گا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت و حکمت عملی ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اے پی سی شفاف انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے کا موقع بن سکتی ہے، مولانا کا کہنا تھا کہ آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d8%b5%d9%84%d8%a7%d8%ad%d8%a7%d8%aa-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%d8%b4%db%81%d8%a8%d8%a7%d8%b2-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%d9%86%db%92-%d8%a7/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن