اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہوجائے گی، پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے، عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اقتدار سے باہر عمران خان پاکستان کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے لگے، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھین جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی سفارش کردی

تحریک انصاف کےکارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے معاملے پر سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ’اگر ہم دیوالیہ کر جاتے ہیں تو پاک فوج ہِٹ ہوگی، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہم سے ایٹمی پروگرام لے لیا جائے گا‘۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر آصف کرمانی کا بیان

سابق وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں۔

سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اور پاک فوج پاکستان کے محافظ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عدالت عظمیٰ عمران خان کے پاکستان مخالف بیانات کا نوٹس لے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d8%a8%d9%84%d8%b4%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%86%db%92-%d8%af%d8%b1%d8%b3%d8%aa-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84%db%92-%d9%86%db%81-%da%a9%db%8c%db%92-%d8%aa%d9%88-%d9%81%d9%88%d8%ac-%d8%aa/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن