کراچی میں جاری بارشوں کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کا 13 اگست کا پرچہ ملتوی

کراچی میں جاری بارشوں کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کا 13 اگست کا پرچہ ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے آرٹس، ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب بروز بدھ 24 اگست کو انہیں امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول اور وقت کے مطابق لیے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل ری شیڈول کرنے کے لیے متعلقہ کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق جو پرچے ملتوی کیے گئے ہیں ان میں آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے اکنامکس پرچہ دوم، اسلامک اسٹڈیز پرچہ دوم، جنرل ہسٹری پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کا سیکولوجی پرچہ دوم، خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا اناٹومی اینڈ فزیالوجی کا پرچہ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%b4%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b4-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d9%b9%d8%b1%d9%85%db%8c/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن