Posts

Showing posts from February, 2021

سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے، سپریم کورٹ نے رائے دے دی #wanitaxigo

Image

اوپن بیلٹ پر فیصلہ نہیں آیا تو منڈیاں لگتی رہیں گی، کنول شوذب

Image
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کاکہنا ہے کہ اوپن بیلٹ پر فیصلہ نہیں آیا تو منڈیاں لگتی رہیں گی، ہمارے ممبران حفیظ شیخ کو ووٹ دیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے بہت سے لوگ گیلانی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ x Advertisement کنول شوذب نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ بہت سے ووٹ حفیظ شیخ کو مل جائیں، پی ڈی ایم کو خطرہ تھا کہ انہیں کم سیٹیں ملیں گی۔ قومی خبریں سے مزید الیکشن کمیشن فیصلے کی روشنی میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرے، شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے آج کا فیصلہ تاریخی ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ آج کے فیصلے کی روشنی میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرے۔ عدالت کا فیصلہ زبردست ہے، فیصل جاوید خان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹر فیصل جاوید خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، شفافیت کے لیے زبردست فیصلہ ہے، عدالت کا فیصلہ زبردست ہے۔ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے، سپریم

عدالت کا فیصلہ زبردست ہے، فیصل جاوید خان

Image
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹر فیصل جاوید خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، شفافیت کے لیے زبردست فیصلہ ہے، عدالت کا فیصلہ زبردست ہے۔ فیصل جاوید خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ معزز عدالت نے مختصر رائے دے دی ہے، تفصیلی فیصلہ بھی جلد آجائے گا، آئین کے اندر سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار نہیں دیا گیا، عدالت سے آرٹیکل 226 کی تشریح مانگی تھی۔ x Advertisement سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج سے پہلے سینیٹ الیکشن پر اتنی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی، پہلے کروڑوں روپے خرچ کرکے ووٹ خریدے جاتے تھے، ماضی میں سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا رہا، اپوزیشن ضیمر کا سودا کرتی ہے۔ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے، سپریم کورٹ نے رائے دے دی سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی حتمی چیز نہیں، یہ تاقیامت سیکرٹ نہیں رہ سکتی، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم نے زبردست دلائل دیئے۔ فیصل ج

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 36 اموات

Image
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 392 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1ہزار 94 مریض شفایاب ہو گئے۔ x Advertisement ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 ہو چکی ہے۔ یکم مارچ سے 100 فیصد بچوں کو اسکول نہیں بلائیں گے: سعید غنی سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک ہم سو فیصد بچوں کو اسکول بُلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 338 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 89 لاکھ 90 ہزار 176 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 22 ہزار 98 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 568 مر