Posts

Showing posts from April, 2022

افغانستان میں عید کا چاند نظر آگیا #wanitaxigo

Image

ایف بی آر کراچی ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والا آفس بن گیا

Image
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا لارج ٹیکس پیئر یونٹ ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والا آفس بن گیا۔ لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی سے جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک ٹیکس کی وصولی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 10 ماہ میں کراچی سے سوا کھرب سے زائد روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے 10 ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔ کراچی سے ٹیکس کی وصولی کے ہدف سے ایک لاکھ 11 ہزار 1 ملین سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔ ایل ٹی او کراچی نے ٹیکس کے وصولی کے وفاقی حکومت کے ہدف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ حکومت نے ایل ٹی او کے لیے ایک کھرب 12 ارب کا ہدف رکھا تھا، وصولی ایک کھرب 26 ارب سے بھی زائد ہوئی۔ قومی خبریں سے مزید عمران خان عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال لانڈھی میں افطار پارٹی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ حرمت مدینہ کی پامالی پر علما کا شدید غم و غصے کا اظہار علامہ کوکب نورانی نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ حرکت کی، جنہو

عمران خان عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

Image
فوٹو: فائل چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے جرائم کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آنے سے رکوانے کے لیے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لانڈھی میں افطار پارٹی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں سیاسی مخالفین کے لیے نفرت اور زہریلا جھوٹ بھردیا گیا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے مختلف واقعات اور خاص طور پر مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مخالفین کے لیے اتنی نفرت اور زہریلا جھوٹ بھر دیا گیا کہ جس کے بعد پاکستان کی عوام کی نظر میں عمران خان کے دور حکومت کے جرائم اور ناعاقبت اندیشی منظر عام پر آنے کے باوجود تحریک انصاف والے شعوری طور پر اپنے سیاسی مخالفین کی نفرت میں اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ انکو اپنے سامنے کا سچ نظر نہیں آ رہا۔ قومی خبریں سے مزید حرمت مدینہ کی پامالی پر علما کا شدید غم و غصے کا اظہار علامہ کوکب نورانی ن

نوشہرہ: آئل ڈپو میں آتشزدگی، کئی ٹینکرز جل گئے

Image
نوشہرہ میں آئل ٹینکرز ڈپو میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام نے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے پشاور، مردان اور چارسدہ سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے ہیں اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت تارو آئل ڈپو میں 150 تک ٹینکرز موجود تھے، جن میں سے کئی نکال لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اطلاعات ہیں کہ تارو جبہ آئل ڈپو سے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی، آتشزدگی سے 20 ٹینکرز جل گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا کے مطابق آگ 20 ٹینکرز سے 50 آئل ٹینکرز تک پھیل گئی ہے، آتشزدگی میں 20 لاکھ لیٹر پیٹرول جل گیا ہے۔ قومی خبریں سے مزید مسجد نبوی واقعے کے وقت پی ٹی آئی رہنما بھی وہاں موجود تھے گالیاں بکنے، دھکے مارنے، نعرے بازی کرنے والوں کے جتھے میں صاحب زادہ جہانگیر اور عبدالستار بھی شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی دنیا بھر کیلئے مثال ہے، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی کے صحافیوں سے ملاقات کی۔