Posts

Showing posts from April, 2021

اسیری کے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا احساس ہوا، شہباز شریف #wanitaxigo

Image

پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن تیاریوں سے متعلق اطمینان کا اظہار، الیکشن کمشنر پنجاب کا بیان جاری #wanitaxigo

Image

پاکستان میں کورونا کا سب سے بڑا وار، مزید 201 ہلاک #wanitaxigo

Image

کراچی:پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار #wanitaxigo

Image

کراچی: کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد انتہائی کم #wanitaxigo

Image

کراچی کا موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان #wanitaxigo

Image

Pakistan has played a special role for peace in Afghanistan: Zalmay Khalilzad

Image
There is no military solution to the conflicts in Afghanistan, US Special Representative for Afghanistan Reconciliation Zalmay Khalilzad said in a Senate Foreign Relations Committee hearing on Tuesday. Khalilzad believes peace is still possible in Afghanistan as Washington has started to withdraw its remaining troops. The United States on Tuesday ordered non-essential staff to leave its Kabul embassy, citing increased threats as Washington prepares to end its 20-year war in Afghanistan. The order came two weeks after President Joe Biden announced that US troops, currently around 2,500, would leave the country by September. Earlier this month Biden said he would withdraw all troops from Afghanistan by September 11, the 20th anniversary of the attacks that led the United States to invade and topple the Taliban regime which had welcomed Al-Qaeda. Biden concluded that US forces had achieved their objectives and could do little more, but US officials have made no secret of their fears

جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری، شہزاد اکبر کے کہنے پر ہوئی، بشیر میمن

Image
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کیلئے شہزاد اکبر نے انہیں کہا اور فروغ نسیم نے ان کی حمایت کی۔ بشیر میمن کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے کہاکہ ہمت کریں، آپ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ایف آئی اے کے ضابطہ کار میں ایسے نہیں کیا جاسکتا، یہ کام سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔ بشیر میمن نے کہا کہ پولیس قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے، غیر قانونی کام کیسے کرسکتا ہے؟ وہ بھی ایک جج کے خلاف؟ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ مجھ پر مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا گیا اور کہا گیا کہ مریم نے پریس کانفرنس کر کے ایک جج کو دہشت زدہ کیا اور جب جج دہشت زدہ ہوگئے تو دہشت گردی کا پرچہ تو بنتا ہے جس پر میں نے جواب دیا کہ یہ دہشت گردی کا کیس نہیں ہے۔ بشیر میمن نے مزید انکشاف کیا کہ اسی طرح خاتونِ اول کی تصویر جاری کرنے پر دہشت گردی کا کیس بنوانے کیلئے بھی دباؤ ڈالا گیا۔ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ پر نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، ش

پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزارات کی بندش میں توسیع کردی گئی

Image
محکمہ اوقاف پنجاب نے کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے 14 اضلاع میں مزارات کی بندش میں توسیع کردی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اضلاع میں مزارات کی بندش میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق لاہور، بہاولپور ،قصور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، ملتان، اوکاڑہ، شیخوپورہ، رحیم یارخان، سرگودھا اور راولپنڈی میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار اب 17 مئی تک بند رہیں گے۔ source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%b2-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%81%d8%8c-%d9%85%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d8%a7/

اسیری کے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا احساس ہوا، شہباز شریف

Image
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسیری کاطویل عرصہ گزارنےکے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا جو احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رب باری تعالیٰ کاشکرادا کرتاہوں جس کی مہربانی سے7 ماہ کی قیدکے بعد ضمانت پاکر آپ کےدرمیان موجود ہوں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں درخواست کی کہ کوروناکی موجودہ صورت حال میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خصوصی خیال رکھیں۔ (ن) لیگی صدر نے اپنے پیغام میں اہلخانہ، وکلا، پارٹی قیادت، سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اسیری کا طویل عرصہ گزارنے کے بعد مجھے اپنے اہل خانہ اوراحباب کو دیکھ کراطمینان کاجوسچا احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا۔ ان رشتوں کی قدرو قیمت کا حقیقی اندازہ کرتے ہوئےمیری آپ سےدرخواست ہےکہ کروناکی موجودہ صورت حال میں اپنااوراپنے پیاروں کا احتیاط کے ساتھ خصوصی خیال رکھیں pic.twitter.com/MtrP5NF1nc — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 27, 2021 source https://latestpakistannews.com/%d8%a7%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%db%81%d9%84-%d8%ae%d8%a7%d9%86

پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن تیاریوں سے متعلق اطمینان کا اظہار، الیکشن کمشنر پنجاب کا بیان جاری

Image
الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی ہے، امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے پی پی 84 خوشاب کا دورہ کیا، اس موقع پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے ٹرانسپورٹیشن پلان اور دیگر انتظامی امور جبکہ ڈی پی او محمد نوید نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے سکیورٹی اور دیگر انتخابی امور کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امیدواروں سے ملاقات میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امیدواران اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائیں۔ غلام اسرار خان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ پریزائیڈنگ آفیسر سے فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ پولنگ اسٹیشن نا چھوڑیں۔ یاد رہے کہ پی پی 84 خوشاب کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے حلقے میں 5 مئی کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا سب سے بڑا وار، مزید 201 ہلاک

Image
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سب سے بڑا وار سامنے آگیا، مزید 201 افراد انتقال کر گئے، یہ ملک میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 292 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 201 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 678 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد سے زائد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو چکی ہے۔ پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 142 اموات نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این

کراچی:پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

Image
کراچی میں چوکنڈی قبرستان اور پی آئی بی میں مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، بکھر گوٹھ میں پولیس کے نہ پہنچنے پر ڈاکوئوں کو اُن کا ساتھی لے کر فرار ہوگیا، مچھر کالونی سے جوئے کے اڈے کا مالک 4 ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چوکنڈی قبرستان میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے، گرفتار ڈاکوئوں سے 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔ پی آئی بی پولیس نے عیسی نگری قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو علی عرف گرنیڈ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ میں جناح روڈ پر گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا کامران سول اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ سے خالد رند نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ابولحسن اصفہانی روڈ پر بکھر گوٹھ میں عوام نے 2 ڈاکوئوں کو پکڑلیا، ملزمان گھر میں ڈکیتی کرکے

کراچی: کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد انتہائی کم

Image
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 3 ماہ میں 1 فیصد سے بھی کم افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ سکی ہے جبکہ صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں صورتِ حال اس سے بھی زیادہ خراب ہے۔ مجموعی طور پر کراچی میں صرف 51 ہزار معمر افراد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں صرف 13 ہزار معمر افراد کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگ سکے ہیں۔ صوبے بھر میں سنگل ڈوز لگوانے والے شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار ہے جن میں سے 1 لاکھ 20 ہزار کراچی کے شہری ہیں جو صوبے کی مجموعی آبادی کا 1 فیصد بھی نہیں ہے۔ پاکستان میں کورونا کا سب سے بڑا وار، مزید 201 ہلاک کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سب سے بڑا وار سامنے آگیا، جس سے پاکستان میں مزید 201 افراد انتقال کر گئے، یہ ملک میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل 2 فروری 2021ء سے شروع ہوا اور سندھ کو اب تک وفاق کی جانب سے مختلف اقسام کی 6 لاکھ 53 ہزار ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں،جن میں سے 5 لاکھ 80 ہزار مختلف اضلاع کو دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اب تک 2 لاکھ 83 ہزار افراد کو سائنو فارم نامی