Posts

Showing posts from June, 2021

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کی شرکت کو حماقت قرار دے دیا

Image
وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کی شرکت کو حماقت قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو امریکا کہتا رہا، ہم وہ کرتے رہے، پھر بھی امریکا نے پاکستانیوں کو دوغلا قرار دیا۔ وزیراعظم نے خطاب میں اپوزیشن کو بخش دیا وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی ہر بات ماننے کو غلط قرار دیا تو اپوزیشن بینچوں پر موجود جے یو آئی ف کے ارکان نے بھی حکومتی ارکان کے ساتھ ڈیسک بجا دیئے ۔ عمران خان نے کہا کہ کبھی سنا کہ اتحادی ہی آپ کے ملک میں بم باری کر رہا ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ لندن میں 30 سال سے دہشت گرد بیٹھا ہے، کیا انگلینڈ پاکستان کو وہاں ڈرون حملے کی اجازت دے گا؟۔ وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت اس سے پہلے اسپيکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ، جس میں اپوزیشن رہنماؤں کو اجلاس میں ہنگامہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں دو ٹوک بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لوگ جو چاہتے ہیں پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ امن میں شراکت دار ہوسکتا ہے

وزیراعظم عمران خان نے اپنے آرٹیکل میں چین سے متعلق کیا کہا؟

Image
وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہمیشہ کے لیے پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجیک شراکت دار قرار دیا ہے۔ چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے لیے لکھے گئے عمران خان کے آرٹیکل کا عنوان ’پاکستان اور چین، آہنی بھائی، اسٹریٹجک شراکت دار، آج اور ہمیشہ کے لیے‘ ہے۔ انہوں نے آرٹیکل میں کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عمران خان نے مزید لکھا کہ چین کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ منا رہا ہے، اس تاریخی موقع پر میں دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے آرٹیکل میں کہا کہ ہماری عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات قدیم سلک روڈ کے زمانے سے ہیں، پاکستان پہلا مسلم ملک تھا، جس نے 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس کے ایک سال بعد باضابطہ سفارتی تعلقات کا قیام عمل میں آیا، گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران ہمارے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی ماحول میں تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہو

انگین التان سے فراڈ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت

Image
ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں ارطغرل کا مرکزی کردار نبھانے والے انگین التان سے لاہور میں فراڈ کرنے کے معاملے پر ملزم کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت پر مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاہور کی ضلع کچہری میں مقدمہ کا ریکارڈ مجسٹریٹ کو پیش کر دیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ قومی خبریں سے مزید وزیراعظم عمران خان نے اپنے آرٹیکل میں چین سے متعلق کیا کہا؟ وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہمیشہ کیلئے پاکستان کا آہنی بھائی اوراسٹریٹجیک شراکت قرار دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے، پاکستان نے بھارتی بیان مسترد کردیا پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملوں سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کی شرکت کو حماقت قرار دے دیا وزیر اعظم نے کہا کہ لندن میں تیس سال سے دہشت گرد بیٹھا ہے ، کیا انگلینڈ پاکستان کو وہاں ڈرون حملے کی اجازت دے گا؟۔ نیب نے اپنے متعلق تابش گوہر کا بیان مسترد کردیا نیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے گمراہ کن بیان کے ذریعے بزنس کمیونٹی میں نیب کے بارے میں منفی تاثر اجاگر کرنے کی کوشش کی