Posts

Showing posts from December, 2022

مجھ سے رابطہ کرنے کی کسی میں جرات نہ تھی، ثاقب نثار

Image
فائل فوٹو سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی افسروں سمیت کسی میں یہ جرات نہیں تھی کہ کوئی رعایت حاصل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کرے۔ سابق چیف جسٹس نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا تحریری جواب دیا۔ عمران خان کو 2017 میں این آر او ملا، عون چوہدری عون چوہدری نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کی قربانی صرف بیلنس کرنے کیلئے دی گئی، عمران خان کے پیپر مکمل ہیں یا نہیں انہیں بچانا ہے، یہ طے شدہ بات تھی جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان اپنے یا جہانگیر ترین کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال تھے جن کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ قومی خبریں سے مزید سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 22 افراد زخمی دوسری جانب شہر کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ، اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔ سینئر صحافی مدثر مرزا کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی اپنی زندگی کے 4

سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی

Image
پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سال نو کے موقع پر صدر، گارڈن، لائٹ ہاؤس، بورڈ آفس، فائیو اسٹار، حسین آباد اور عثمان آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔ سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔ کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، عمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سالِ نو کے استقبال کیلئے زبردست آتش بازی کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کلفٹن میں ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔ کراچی پولیس ک

سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی #wanitaxigo

Image

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

Image
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میرے پاس مؤکل ہے اس کے ساتھ مل کر طے کرلیا ہے کوئی کسی پر الزام نہیں لگائے گا، میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مؤکل عوام ہیں، اگر وہ کچھ کرنے پر آجائیں تو بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام’’جرگہ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا آدمی ہوں، ان حالات میں خرچے ہی پورے نہیں ہوتے، اس وقت کراچی بخشش پر چل رہا ہے، مقتدر حلقے اس وقت کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں، وقت کی ضرورت ہے ہم سب متحد ہوں۔ اقتدار میں حصہ وہیں ملتا ہے جہاں طاقت ہوتی ہے، کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے اپنی طاقت کو کھو دیا ہے، ہمیں خود اپنا حق حاصل کرنا ہوگا کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں 10 فیصد سے زائد ووٹ نہیں پڑے، کراچی کا ووٹر ناراض ہے، اس لیے ووٹ کیلئے نہیں نکلا، ماضی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دیا گیا، 2018 میں بھی کہا تھا ان کو لا تو رہے ہیں لیکن کچھ ڈیلیور نہیں کریں گے، فواد چوہدر