Posts

Showing posts from September, 2022

سارہ انعام قتل کیس: ملزم نے مقتولہ کے پاسپورٹ کے ٹکڑے کیے، شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی #wanitaxigo

Image

سارہ انعام قتل کیس: ملزم نے مقتولہ کے پاسپورٹ کے ٹکڑے کیے، شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی

Image
سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے کینیڈین پاسپورٹ کے ٹکڑے کر دیے اور شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 6 موبائل فونز برآمد کرلیے، پانچ موبائل ملزم شاہنواز امیر اور ایک موبائل فون سارہ انعام کا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک اپنا اور سارہ کا موبائل فون آلہ قتل سے توڑ دیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے رابطے کے لیے استعمال موبائل فون توڑ کر شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 6 موبائل فونز فرانزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے، پولیس موبائل فونز کا ڈیٹا ریکور کر کے دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ معلوم کرے گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ کا کینیڈین پاسپورٹ بھی قینچی سے ٹکڑے کر کے ضائع کردیا، مقتولہ کے پاسپورٹ کے کچھ ٹکڑے اور قینچی جائے وقوعہ سے ملی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے لیے خریدی گئی گاڑی قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی گئی، ملزم اپنے ایک موبائل فون سے والد سے رابطے میں رہا، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم نے کمرے میں موجود خون کپڑے سے صاف کیا، ملزم ن

آج سندھ میں 419 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت

Image
علامتی فوٹو صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 419 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کراچی سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 343 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ حیدرآباد میں 52 اور میرپور خاص میں 8 افراد کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں ڈینگی کے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع سانگھڑ، گھوٹکی اور شکار پور میں ڈینگی کے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی خبریں سے مزید مریم اورنگزیب کا لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے رویے پر ردعمل اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری کا سکرنڈ میں ٹینٹ سٹی کا دورہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ عمران خان اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر میں کرک پہنچے شوکت یوسفزئی

آڈیو لیکس میں کہیں نہ کہیں تحریک انصاف کا ہاتھ ہے، عطا تارڑ

Image
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں کہیں نہ کہیں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورے سے توجہ ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی نے آڈیو لیک کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس آڈیو کو سچ مان لیا جائے تو اس میں کچھ نہیں نکلا، اسحاق ڈار واپس آکر اس ملک کی معشیت کو سنبھالیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، وزیر اعظم کل کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ قومی خبریں سے مزید عمران خان کی ذہنی حالت پر بڑا ترس آتا ہے، قادر پٹیل وفاقی وزیر صحت اور پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ذہنی حالت دیکھ کر بڑا ترس آتا ہے۔ نواز شریف کے بھرپور استقبال کےلیے پنجاب حکومت تیار ہے، صوبائی وزیر وزیر کھیل اور ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھرپور استقبال کےلیے تیار ہے۔ آج سندھ میں 419 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت اس