Posts

Showing posts from December, 2020

کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 58 مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا #wanitaxigo

Image

یونیورسل پوسٹل یونین کی 2020 رینکنگ میں پاکستان کو 27 درجے ترقی مل گئی #wanitaxigo

Image

بلوچستان میں فٹبال کلب کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق ہوگئے #wanitaxigo

Image

مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد، دفترِ خارجہ کا بیان جاری

Image
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے جمہوریت کے دعوے کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، اس لیے بھارتی وزیر اعظم کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ہے۔ ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے، اور کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے۔ RSS-BJP brand of ‘democracy’ only means muzzling of Kashmiri voice & will under bayonets of Indian army guns. The ‘new chapter’ that RSS-BJP regime is writing in #IIOJK is one marked by brutal military siege since 5 Aug & egregious H

شہر میں چلنے والی ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا

Image
شہر میں چلنے والی ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا، محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔ کراچی میں رواں سال ہونے والی سردی نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، محکمہ موسمیات نے موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے چلنے والی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا، شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج دن میں موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن میں ہوا 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی اور چہر میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔ source https://latestpakistannews.com/%d8%b4%db%81%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%86%d9%84%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%db%81%d9%88%d8%a7%d8%a4%da%ba-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%85-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%d8%b3%d8%b1%d8%af/

کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 58 مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Image
کورونا وائرس کی مہلک وبا نے ملک بھر میں 58 کورونا مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار آٹھ سو 53 مثبت آئے۔ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.56 فیصد ہوگئی، جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 329 ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دو ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہوگئی، تاحال کرونا کے 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ایک ہزار چھ سو 43 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d8%b3-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%84%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-58-%d9%85%d8%b

یونیورسل پوسٹل یونین کی 2020 رینکنگ میں پاکستان کو 27 درجے ترقی مل گئی

Image
پوسٹل سروس کے عالمی ادارے کی جانب سے 170 ممالک کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، یونی ورسل پوسٹل یونین کی 2020 رینکنگ میں پاکستان کو 27 درجے ترقی مل گئی۔ اداروں کی بہتری کی حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان پوسٹ کی عالمی سطح پر رینکنگ میں بہتری اس کا ثبوت ہے۔ پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا، 2020 میں 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آ گیا، خیال رہے کہ اس رینکنگ میں دنیا میں وہ ممالک سر فہرست ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں۔ یہ رینکنگ پاکستان پوسٹ پر اعتماد، محنت، لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے ہے، پاکستان پوسٹ میں حالیہ جاری ڈیجیٹائزیشن ہونے سے پاکستان کئی درجے مزید اوپر آ جائے گا، پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ نظام میں جدت سے پاکستان پوسٹ عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا۔ جاری رپورٹ میں کرونا وبا سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، عالمگیر وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھرگھر پنشن پہنچانے کے اقدام کو خاص طور پر سراہاگیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ 2023 تک وہ ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے،

بلوچستان میں فٹبال کلب کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق ہوگئے

Image
بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فٹبال کلب کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فٹبال اسٹیڈیم میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ 25 اکتوبر کے روز کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث کئی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں ، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ source https://latestpakistannews.com/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d9%b9%d8%a8%d8%a7%d9%84-%da%a9%d9%84%d8%a8-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%b1%

2028 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت کونسی ہو گی؟ تھنک ٹینک سنٹر کی رپورٹ جاری

Image
برطانوی تھنک ٹینک سینٹر فار اکنامک اینڈ بزنس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق چین کی معیشت امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2028 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گی۔ برطانوی تھنک ٹینک سنٹر فار اکنامک اینڈ بزنس ریسرچ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال سے چین کو فائدہ پہنچا، چین نے امریکا کے مقابلے میں کورونا وائرس سے بہتر انداز میں نمٹنے کے باعث اپنی معیشت کو بھی جلد بحال کیا۔ معاشی اندازے کے تحت چین نے 2033 تک دنیا کی بڑی معیشتوں کو شکست دینا تھی لیکن کورونا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث چین کی معیشت 2028 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گی۔ تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ چین نے جلدی اور اور سخت لاک ڈاؤن لگا کر انتہائی ماہرانہ انداز میں وبا سے نمٹا ہے جبکہ مغربی ممالک کی معیشت پر پڑنے والے دو ر رس منفی اثرات کا مطلب ہے کہ چین کی معاشی کارکردگی میں قدرے بہتری آئی ہے۔ چین نے 2012 سے 2025 کے درمیان 5.7 فیصد کی اقتصادی ترقی کا اندازہ لگایا تھا اس کے برعکس 4.5 فیصد کی ترقی ہوسکی تھی۔ تھنک ٹینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سال 2022 سے 2024 کے درمیان ام

اسمبلی کے استعفوں پر پیپلز پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، پرویز اشرف #wanitaxigo

Image

کراچی: ایئر پورٹ کے قریب کار کو حادثہ، 1 شخص جاں بحق #wanitaxigo

Image

افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سےگونج اٹھا #wanitaxigo

Image

نواز شریف نے عوام کے حق کے لیے اپنی تین حکومتیں قربان کردیں، مریم نواز #wanitaxigo

Image

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار شہید، 2 میجر بھی شامل #wanitaxigo

Image

اسمبلی کے استعفوں پر پیپلز پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، پرویز اشرف

Image
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسمبلی کے استعفوں پر پیپلز پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں اسمبلی کے استعفوں پر بات چیت ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سندھ کے شہر جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، انھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق 29 دسمبر کو سی ای سی جلاس طلب کیا ہے، جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سب سے رائے لیں گے۔ پرویز اشرف کا کہنا تھا ہم نے استعفے دینے کا معاملہ آخری حد کے لیے رکھا ہے، استعفوں پر پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں اس پر بات ہوتی ہے۔ محمد علی درانی والے معاملے پر انھوں نے کہا کہ محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات کا مقصد مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوگا لیکن اگر بات چیت ہی کرنی ہے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسمبلی میں ہونا چاہے۔ پرویز اشرف نے مولانا فضل الرحمان کی جلسے میں عدم شرکت کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی مصروفیات کے باعث گڑھی خدا بخش بھٹو نہیں آ رہے، تاہم کل جے یو آئی ف کی قیادت کا مرکزی وفد جلسے میں شرکت کرے گا۔ ادھر و

کراچی: ایئر پورٹ کے قریب کار کو حادثہ، 1 شخص جاں بحق

Image
کراچی میں ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ گوجرہ: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، بچہ زخمی پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں خاتون سمیت 5 افرادجاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سے شاہراہِ فیصل کی طرف آتے ہوئے کار الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ x Advertisement حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام یاسر پتہ چلا ہے جبکہ زخمیوں میں فیصل اور اسد شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ریاض سے عسیر جانے والی کار کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق حادثہ کا شکار ہونیوالی گاڑی سے لاکھوں کی چھالیہ برآمد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوںکو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ قومی خبریں سے مزید کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند لاہور میں گزشتہ شام سے پڑنے والی دھ

افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سےگونج اٹھا

Image
افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سےگونج اٹھا، جس کے نتیجے میں افغان پولیس کے دو اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔ کابل میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز سمیت عام شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں افغان پولیس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے تینوں علاقوں کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلیے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق تینوں دھماکوں میں ٹائم ڈیوائس استعمال کی گئی۔ پولیس ترجمان فردوس فرامارز کے مطابق کابل کے ضلع وسطی میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں موبائل مکمل تباہ ہوگئی۔انہوں نے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق کابل کے ضلع جنوبی میں ہونے والے دھماکے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔ دارالحکومت کے مصروف شہر میں ہونے والے تیسرے بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح ر

نواز شریف نے عوام کے حق کے لیے اپنی تین حکومتیں قربان کردیں، مریم نواز

Image
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوام کے حق کے لیے اپنی تین حکومتیں قربان کردیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شہری نظریہ نواز شریف کو ماننے والا ہے، جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا وہ دور نواز شریف کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی غریب کا چولہا جلا، کاروبار چلنے لگا دور نواز شریف کا تھا، پاکستان کے لیے جمہوریت کی بات ہوگی تو نواز شریف کا نام آئے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ جس موٹروے پر سفر کرکے آئی وہ نواز شریف نے بنائی، ملک میں ترقی کی ہر تختی پر ان کا نام لکھا ہوا ہے، آج ن لیگ کی حکومت نہیں تو غربت اور مہنگائی کے ڈیرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے اورترقی کاسفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رکا تھا، مریم نواز ، پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے پاس عوام کی طاقت ہے، جس کے پاس عوام کی طاقت ہوتی ہے وہ کسی ادارے کو نہیں دیکھتے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں چند اور سینئر قیادت کے استعفے بھی کچھ دن میں آجائیں گے، ہمارے دو ارکان کے استعفے کسی نے شر

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار شہید، 2 میجر بھی شامل

Image
پاک فوج کے ترجمان نے بتایاکہ ہے کہ منی مرگ علاقے کے قریب پاک فوج کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرفنی خرابی کےباعث گرکر تباہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا۔ شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ میجر ایاز حسین اسکردو کے علاقے کھبلو سے تعلق رکھتے تھے جبکہ وہ کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر تھے۔ پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نائک انضمام عالم پنجاب کے ضلع چکوال اور سپاہی فاروق پنجاب کے شہر ساہیوال کےرہائشی تھے۔ source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%a7%da%a9-%d9%81%d9%88%d8%ac-%da%a9%d8%a7-%db%81%db%8c%d9%84%db%8c-%da%a9%d8%a7%d9%be%d9%b9%d8%b1-%da%af%d8%b1-%da%a9%d

کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں #wanitaxigo

Image

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند #wanitaxigo

Image

کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں

Image
کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔ x Advertisement علاوہ ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں سرد موسم کا راج ہے، زیارت کا درجہ حرارت منفی 11تک گر گیا ہے۔ چمن اور کان مہترزئی میں برف باری ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی برف باری کا امکان ہے۔ دوسری جانب دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو ، لاہور سے اسلام آباد، پنڈی بھٹیاں اور ایم تھری لاہور سے ننکانہ صاحب تک بند کردی گئی۔ قومی خبریں سے مزید لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند لاہور میں گزشتہ شام سے پڑنے والی دھند رات کو شدید ہو گئی، لاہور کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند دن چھائی رہی اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کی 223 ویں سالگرہ مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4 سال بعد چچا کا سا