گلشن اقبال میں اومی کرون کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا
کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیس سامنے آنے پر گلشن اقبال بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال بلاک سیون میں گزشتہ روز 12 افراد میں اومی کرون ویرئینٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔ گلشنِ اقبال کے متاثرہ علاقے میں دیگر تمام کاروبار سختی سے بند رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال کی جن گلیوں اور علاقے میں متاثرہ افراد ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ گلشن اقبال بلاک 7 کے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی۔ متاثرہ علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی، متاثرہ علاقے میں صرف کھانے پینے اور دواؤں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ قومی خبریں سے مزید بلال یاسین کے جسم سے ایک گولی آر پار ہوئی، اسپتال ذرائع اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد ہی حتمی رائے دی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا تجاویز مسترد کیں، وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد ک...