Posts

Showing posts from March, 2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار

Image
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو یکم اپریل سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کو 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 149روپے86 پیسے، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 144 روپے15 پیسے برقرار ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 125 روپے56 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 118 روپے 31 پیسے برقرار ہے۔ قومی خبریں سے مزید پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، امریکی عہدیدار پرویز الہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں، ترین گروپ نے اجلاس بلالیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر اجلاس میں پنجاب کی تحریک عدم اعتماد کے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ میاں صاحب شیروانی سلوالی ہے؟ صحافی کا شہباز شریف سے سوال شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، قوم کے سامنے متحدہ اپوزیشن کامیاب ہوگئی ہے۔ مجھے شوہر کے قتل سے متعلق گمراہ کن معلومات دی گئی، اہلیہ ناظم جوکھیو ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے کہا کہ ان ملزم

30 سال بعد عمران خان کا نام کوئی یاد نہیں رکھے گا، حنا ربانی کھر #wanitaxigo

Image

30 سال بعد عمران خان کا نام کوئی یاد نہیں رکھے گا، حنا ربانی کھر

Image
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ آج سے 30 سال بعد عمران خان کا نام کوئی یاد نہیں رکھے گا، یاد رکھا جائے گا پاکستان میں ایک وزیراعظم نے اپنی حکومت بچانےکے لیے امریکا سے تعلقات کو داؤ پر لگایا۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دوسروں کو نقصان پہنچاتے پہنچاتے پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہماری حکومت کیا پورے پاکستان کی پالیسی ڈرون پر واضح تھی، وزیراعظم آفس میں فائز ہونے کی کچھ ذمہ داری بھی ہوتی ہے، مجھے وزیراعظم عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید غم و غصہ ہے۔ امریکاچاہے تو پاکستان کےلیے بے شمار مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص اب خطرناک ہو چکا ہے، یہ ہاؤس میں ہمیں فیس نہیں کر سکے، آخری رسومات ان کی ادا ہونے والی ہیں۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی "انٹرنل کیبل" ہے جسے وزیراعظم لہرا لہرا کر خط کہہ رہے تھے، سفارتی کیبل ہر ملک کے سفیر اپنے ملک کو بھیجتے ہیں، کوئی بھی میسیج یا بات ہو سفیر اپنے ملک کے وزیر اعظم کو سفارتی ک

ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی #wanitaxigo

Image

ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Image
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پرویز الہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں، ترین گروپ نے اجلاس بلالیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر اجلاس میں پنجاب کی تحریک عدم اعتماد کے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی حمایت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، جبکہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے۔ ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی حمایت پر بعض اراکین کے تحفظات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے ہم خیال گروپ، علیم گروپ اور اپوزیشن سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اجلاس میں جہانگیر ترین کو تمام سیاسی رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔ قومی خبریں سے مزید 30 سال بعد عمران خان کا نام کوئی یاد نہیں رکھے گا، حنا ربانی کھر حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے دور اقتدار سے متعلق آسانی سے جھوٹ بول جاتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آ