الیکشن کمیشن کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح، ق لیگ
فائل فوٹو مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا گیا ہے۔ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے چوہدری شجاعت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی اراکین نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنایا جائے گا۔ ق لیگ کے اعلامیہ میں سینٹرل کمیٹی کی مجلس عاملہ کی نامزدگی اور خالی عہدوں پر تقرری کی توثیق کی گئی، سینٹرل کمیٹی کی مرکزی جنرل کونسل اراکین کے انتخابات کی بھی توثیق کی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رکنیت معطلی کی بھی توثیق ہوئی اور کہا گیا کہ ق لیگ کی تنظیم نو سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ اکلاس میں پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا بھی فیصلہ ہوا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ہمیشہ عزت دیں گے۔ قومی خبریں سے مزید تھانہ مکڑوال پر حملے میں 15 سے20 دہشت گرد شامل تھے، ڈی پی او میانوالی ڈی پی او میانوالی محمد نوید کا کہنا ہے ...