Posts

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات

Image
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے جلیل شرقپوری اور چودھری اشرف علی انصاری جب کہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین شامل ہیں۔ خانیوال سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیصل خان نیازی اور چودھری اشرف انصاری کے بھائی چودھری محمد یونس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ جب کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ ن لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو ...

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات #wanitaxigo

Image

افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں، شاہ محمود #wanitaxigo

Image

راولپنڈی، پسند کی شادی کے بعد بڑھنے والے تنازع نے چار افراد کی جان لے لی #wanitaxigo

Image

نیب نے اپوزیشن لیڈر کو احتساب عدالت میں پیش کردیا #wanitaxigo

Image

افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں، شاہ محمود

Image
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی عزت ووقار سے وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔ پالیسی سازوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے، عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کررہی ہے، ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام سے خطے میں امن ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی،بین الافغان مذاکرات کا آغازبہت اہم قدم ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل کو معاملات کے حل کےلیے آگے بڑھنا ہوگا اور بہترین مستقبل کے لیے ماضی کی غلطیوں کو بھولنا پڑے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہی دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر ہیں، ہمیں امن عمل کونقصان پہنچانے والے عناصرسے خبردار رہنا ہے اور افغان قیادت کوقیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔ source https://latestpak...

راولپنڈی، پسند کی شادی کے بعد بڑھنے والے تنازع نے چار افراد کی جان لے لی

Image
ڈھوک کمال دین میں پسند کی شادی کے بعد بڑھنے والے تنازع نے چار افراد کی جان لے لی۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کمال دین میں ملزم غلام عباس بھائی کی دوسری شادی پر طیش میں آگیا اور اس نے بھابھی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کی بھابھی زخمی ہوگئی جب کہ خاتون کی 3 بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔ مقتولین کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے مسلسل دھمکیاں دے رہا تھا، جرگے میں معاملہ حل ہورہا تھا لیکن یہ ہمیں دھمکیاں دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون ایرج نے خرم نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اور لڑکی کے اہل خانہ اس پرخو ش نہیں تھے، اس پر جب ایرج نے طلاق لینا چاہی تو معاملہ بگڑ گیا اور خرم کے بھائی غلام عباس نے ساتھیوں سمیت بھابھی کے گھر پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جان سے گئے۔ source https://latestpakistannews.com/%d8%b1%d8%a7%d9%88%d9%84%d9%be%d9%86%da%88%db%8c%d8%8c-%d9%be%d8%b3%d9%86%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a8%da%91%da%be%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84/