Posts

نواز شریف کا معاشی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار، پی ڈی ایم کا اجلاس طلب

Image
فوٹو: ٹوئٹر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔ نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ پی ڈی ایم اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر قرارداد منظور قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے پی ٹی آئی نے ہر سال الیکشن کمیشن سے درجنوں اکاﺅنٹس چھپائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی، جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقیقت کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔ قومی خبریں سے مزید پی ٹی آئی کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی آ گیا الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی...

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا #wanitaxigo

Image

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

Image
فوٹو: فائل ملک میں بجلی کے شارٹ فال کا سلسلہ برقرار ہے، بجلی کی طلب 28 ہزار 600 اور پیداوار 22 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ اس طرح بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ ملک بھر میں 4 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بعض چھوٹے شہروں اور دیہات میں دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال اگست میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ قومی خبریں سے مزید نواز شریف کا معاشی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار، پی ڈی ایم کا اجلاس طلب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ دسویں جماعت جنرل گروپ کے ریگولر، پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت جنرل گروپ کے ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ مافیاز نے اپنے تسلط کے دوام کے لیے ادارے تباہ، لاقانونیت کو فروغ دیا، عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وکلاء برادری ملک میں قانون کی بالا دستی کے لیے آگے بڑھ...

پی ٹی آئی کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی آ گیا #wanitaxigo

Image

پی ٹی آئی کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی آ گیا

Image
فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا رد عمل بھی آ گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ پچھلی حکومت کے زیر اثر آیا نہ موجودہ کے ہوگا، ایک پارٹی ملاقاتیں کرے تو ٹھیک دوسری پارٹیاں کریں تو غلط ہے؟ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خود سب سے زیادہ ملاقاتوں کا ریکارڈ رکھتے ہوئے یہ کیوں کر رہی ہے؟ تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ بچہ بچہ جانتا ہے فارن فنڈنگ کیس محفوظ ہوچکا، اب فیصلہ سنایا جائے گا، یہ الیکشن کمیشن کو دباؤ اور زیر اثر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، فیصلہ قانون اور میرٹ کے مطابق آئے گا کوئی جتنا مرضی شور مچائے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تمام پارلیمنٹیرین چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرتے رہے ہیں، دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے وزراء اور رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ ...