Posts
توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے، طلال چوہدری
- Get link
- Other Apps
فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ پر بات کرنے پر توہین عدالت سے ڈرائیں گے۔ سیاسی جماعتوں نے مذاکرات نہ کیے تو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہو جائے گی، سراج الحق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ججز کے درمیان تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ بنانے سے ہوسکتا ہے۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں توہین عدالت سے نہ ڈرائیں، توہین عدالت پر ہم سزائیں بھگت چکے ہیں اب کوئی اور بات کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ قومی خبریں سے مزید پارلیمان کو سازشوں کا گڑھ بنانے والوں کا محاسبہ لازم ہے، اسد قیصر وزیراعظم کے پارلیمان میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقننّہ، عدلیہ اور انتظامیہ اپنی حدود می
یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، نوید قمر
- Get link
- Other Apps
فائل فوٹو وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوگی۔ نوید قمر نے کہا کہ پاکستانی اشیا یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔ ترجمان کے مطابق ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نوید قمر نے بتایا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سےنکال دیا ہے، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے، یہ اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیےخطرہ نہیں۔ نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔ قومی خبریں سے مزید شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی ب
شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش
- Get link
- Other Apps
فائل فوٹو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا ہے، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت میں بھی بارش جاری ہے جبکہ ہرنائی، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، سرانان میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری حادثے کی صورت میں ہیلپ لائن 0826612288 پر اطلاع دیں۔ دوسری جانب ڈی سی اسماعیل ابراہیم نے ضلع میں متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔ قومی خبریں سے مزید ج