شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا ہے، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چمن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔

کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت میں بھی بارش جاری ہے جبکہ ہرنائی، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، سرانان میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری حادثے کی صورت میں ہیلپ لائن 0826612288 پر اطلاع دیں۔

دوسری جانب ڈی سی اسماعیل ابراہیم نے ضلع میں متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%b4%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%84%d8%a7%d8%af%da%be%d8%a7%d8%b1-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%b4/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے