توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے، طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے۔
فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ پر بات کرنے پر توہین عدالت سے ڈرائیں گے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں توہین عدالت سے نہ ڈرائیں، توہین عدالت پر ہم سزائیں بھگت چکے ہیں اب کوئی اور بات کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
source https://latestpakistannews.com/%d8%aa%d9%88%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%ac%d8%b1%d9%85-%d8%aa%d9%88%db%81%db%8c%d9%86-%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa%d9%88/
Comments
Post a Comment