مزدوروں کامعیار زندگی بہتر بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کے لیے کام کے ماحول، ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ’یوم مزدور‘ کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ کورونا کے باعث صحت کے سنگین مسائل کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں، سب سے زیادہ روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت نے بڑا مالی پیکیج دیا ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کی فراہمی کے پروگرام شروع کیے ہیں، کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ورکرز کا کردار بہت اہم ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ترقی کے ثمرات کو معاشرے کے تمام طبقات کی خوشحالی میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ دن ہمیں ان محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانیں قربان کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن محنت کےتقدس، ملکی اقتصادی نموکے لیے محنت کشوں کی اہمیت کےاعتراف کی علامت ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا کے باعث یومِ مزدور سادگی سے منا رہے ہیں، عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف کے اُصولوں اور لوگوں کے حقوق کے احترام کا درس دیتا ہے، مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کرنا ترقی کے عمل کے لیے بہت اہم ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ملتان اور بہاولپور کے 100 سے زائد کورونا مریض صحت یاب
01 مئی ، 2020
-
ٹائیگر فورس کے رضا کار بلا معاوضہ خدمات سر انجام دینگے، عثمان ڈار
01 مئی ، 2020
-
رحیم یار خان میں چھاپہ، 12 ہزار بوری گندم و چینی برآمد
01 مئی ، 2020
-
کورونا کے باعث یومِ مزدور سادگی سے منا رہے ہیں، عثمان بزدار
01 مئی ، 2020
-
صدر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی
01 مئی ، 2020
-
سندھ میں آج 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن
01 مئی ، 2020
-
لاہور: ایس ایچ او سمیت 3 پولیس ملازمین کورونا کا شکار
01 مئی ، 2020
-
مدینہ کی ریاست گفتار نہیں کردار سے ہونی چاہیے، سراج الحق
01 مئی ، 2020
-
وزیراعظم کنفیوژن کا شکار ہیں یا عوام کو کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
30 اپریل ، 2020
-
حالت پر رحم کھائیں ورنہ ویسے ہی مار دیں، قرنطینہ میں پی ٹی آئی کونسلر کی فریاد
30 اپریل ، 2020
-
ایڈیٹر انچیف جنگ و جیونیوز کی گرفتاری کے خلاف ملتان میں مظاہرہ
30 اپریل ، 2020
-
میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج
30 اپریل ، 2020
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
30 اپریل ، 2020
-
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
30 اپریل ، 2020
-
صوبے میں گڈ گورننس کے لیے آخری حد تک جاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب
30 اپریل ، 2020
source https://latestpakistannews.com/%d9%85%d8%b2%d8%af%d9%88%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%8c%d8%a7%d8%b1-%d8%b2%d9%86%d8%af%da%af%db%8c-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6/
Comments
Post a Comment