وفاقی حکومت کی ترجیح انسان نہیں معیشت کو بچانا ہے، مرتضیٰ وہاب

کورونا کیسز میں اضافہ لاپرواہی کو ظاہر کرتا ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ترجیح انسان نہیں معیشت کو بچانا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں لاک ڈاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے ہماری بات نہیں سنی، سخت لاک ڈاؤن ہوتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی، وفاقی حکومت کی شاید ترجیح انسانی جان نہیں معیشت کو بچانا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ کورونا ایک خطرناک حقیقت ہے جو ہمارے معاشرے میں پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتیاط ہی واحد طریقے ہے جس کے ذریعے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، ہمارے کچھ سیاستدان ہیں جو ایس او پیز کی خود خلاف ورزی کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سیاستدان پریس کانفرنس اور اجتماع کر رہے ہیں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ یہ ہے کہ صوبے کو وفاق کے فیصلے کو فالو کرنا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ غیرضروری طور پر گھر سے نا نکلنا ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d8%ac%db%8c%d8%ad-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86-%d9%86%db%81%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b9%db%8c%d8%b4%d8%aa-%da%a9/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے