قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے، وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب میں طلب کرکےان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے قوم سے شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہباز شریف کو جلد صحتیاب کرے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہبازشریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور انکی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف نے 9 تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر میاں شہباز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت اور...
Comments
Post a Comment