پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمتِ عملی پر غور
پنجاب میں آج رات ختم ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اپنائی جانے والی نئی حکمتِ عملی سے متعلق لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور چیف سیکریٹری پنجاب شریک ہوئے، جبکہ کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
آئی جی پنجاب، ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ادویات کی قیمتوں اور سپلائی، کراچی میں دہشت گردی کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد صوبہ پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھانے پر غور
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبے کے تمام حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔
چیف سیکر یٹری پنجاب نے اس موقع پر ہدایت کی کہ فیلڈ افسران شہروں سے باہر مویشی منڈیاں لگانے کے لیے جگہوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ بھجوائیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم ملک کو آگے، اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے: گورنر پنجاب
-
سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، صدرمملکت
-
دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو محمد حفیظ کا سلیوٹ
-
لاہور: فیکٹری مالکان کو بلیک میل کرنے والا جعلی ہیلتھ افسر گرفتار
-
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کےخلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی
source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%84%d8%a7%da%a9-%da%88%d8%a7%d9%88%d9%94%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%85%d8%aa%d9%90/
Comments
Post a Comment