پاکستان کا5اگست کويومِ استحصال منانےکا اعلان
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم سے کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کی،کشميرکےہرکونےميں آگ لگی ہے جس کو بين الاقوامی ميڈيادکھارہاہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ کشميری ايک سال سےلاک ڈاؤن ميں ہيں جس کا دنياکواحساس کرناہوگا۔
جمعہ کواسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نیوزکانفرنس کرتےہوئے کہا کہ کشميريوں کو ان کے تمام حقوق سےمحروم کردياگيا،کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،پاکستانی قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی رہےگی۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے 5 اگست کو يوم استحصال منانے کااعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خاموشی کاشوربہت زبردست ہوتاہے،ہماری نظریں سری نگرپرہیں،آج کشميرکاايشو مکمل طورپرانٹرنيشنلائز ہوگيا،وہ دن دورنہيں جب سری نگرميں شکرانےکےنوافل اداکرينگے۔
وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ بھارت نے کشمیرکے3ٹکڑےکرنےکی کوشش کی،جدوجہدِآزادی میں کشمیریوں کا لہو شامل ہے،وزارت خارجہ آگاہ ہےکہ کمشیرکےمسئلےکوکیسےاجاگرکرناہے۔
انھوں نے کہا کہ دنياميں سب سےبڑافوجی قبضہ جہاں ہے،وہ کشميرہے،کشمیرمیں رہنےوالوں نےکشمیرکی تقسیم کوقبول نہیں کیا،آرايس ايس نےجوکوشش کی اس کوکشميريوں نےمستردکيا،بھارت نے کشميريوں کی شناخت ختم کرنےکی کوشش کی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیرکا مسئلہ عالمی سطح پراٹھانےمیں کافی کامیابی ملی،دنيابھرکےوزرائےخارجہ نےہمارےمؤقف کی تائيدکی،عمران خان نےاقوام متحدہ ميں کشميرکامقدمہ پيش کيا اورصدرطيب اردگان نےترک قوم کي وابستگی کشميرسےجوڑدی۔شاہ محمودقریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےثابت کردیا کہ وہ کشمیرکےسفیرہیں،کشميرکومتنازع علاقہ ہم نہيں بلکہ اقوام متحدہ کہتی ہے
source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a75%d8%a7%da%af%d8%b3%d8%aa-%da%a9%d9%88%d9%8a%d9%88%d9%85%d9%90-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%ad%d8%b5%d8%a7%d9%84-%d9%85%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92%da%a9/
Comments
Post a Comment