میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میرے پاس مؤکل ہے اس کے ساتھ مل کر طے کرلیا ہے کوئی کسی پر الزام نہیں لگائے گا، میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مؤکل عوام ہیں، اگر وہ کچھ کرنے پر آجائیں تو بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام’’جرگہ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا آدمی ہوں، ان حالات میں خرچے ہی پورے نہیں ہوتے، اس وقت کراچی بخشش پر چل رہا ہے، مقتدر حلقے اس وقت کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں، وقت کی ضرورت ہے ہم سب متحد ہوں۔ اقتدار میں حصہ وہیں ملتا ہے جہاں طاقت ہوتی ہے، کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے اپنی طاقت کو کھو دیا ہے، ہمیں خود اپنا حق حاصل کرنا ہوگا کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں 10 فیصد سے زائد ووٹ نہیں پڑے، کراچی کا ووٹر ناراض ہے، اس لیے ووٹ کیلئے نہیں نکلا، ماضی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دیا گیا، 2018 میں بھی کہا تھا ان کو لا تو رہے ہیں لیکن کچھ ڈیلیور نہیں کریں گے، فواد چوہدر...
Comments
Post a Comment