دو روز کی بارش نے شہر کا حلیہ تبدیل کر دیا، گھروں میں مکین لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی

دو روز کی بارش نے شہر کا حلیہ تبدیل کر دیانیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف متعلقہ محکموں اور اداروں کو اس ضمن میں باقاعدہ ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں قلات، خضدار اور لسبیلہ میں بھی سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔

واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح طور پر اپنی پیشن گوئی میں کہا ہے کہ رواں ہفتے معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%b4-%d9%86%db%92-%d8%b4%db%81%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%ad%d9%84%db%8c%db%81-%d8%aa%d8%a8%d8%af%db%8c%d9%84-%da%a9%d8%b1-%d8%af%db%8c/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے