مجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا‘۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے حکومت کے خلاف ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کے نام سے اتحاد بنایا ہے جس کے بینر تلے احتجاجی تحریک چلے گی۔

اس حوالے سے 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کیا تھا۔



source https://latestpakistannews.com/%d9%85%d8%ac%da%be%db%92-%d8%a2%d8%ac-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%a2%d8%b5%d9%81-%d8%b2%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d8%aa%d8%ad%d9%81%d8%b8%d8%a7%d8%aa-%db%81%db%8c%da%ba%d8%8c-%d8%a7%d9%86/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن