منشیات برآمدگی کیس: عدالت کا رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے21 نومبر کی تاریخ مقرر
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بحث کا حکم دے دیا۔ انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے منشیات کیس کی سماعت کی۔
انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔
اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔
source https://latestpakistannews.com/%d9%85%d9%86%d8%b4%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d8%a8%d8%b1%d8%a2%d9%85%d8%af%da%af%db%8c-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%ab%d9%86%d8%a7-%d8%a7%d9%84/
Comments
Post a Comment