گلگت بلتستان کا 73واں یوم آزادی آج منایا جارہا ہے
سرسبزاورحسین وادیوں کی سرزمین گلگت بلتستان کا تہترواں یوم آزادی آج منایا جائےگا۔
گلگت بلتستان کے غیور عوام نے یکم نومبر انیس سو سینتالیس کو ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا،جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہونگے۔
یکم نومبر کا دن گزشتہ سات دہائیوں سے گلگت بلتستان کے باشندوں کے لیے ان گنت خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔
انیس سو سینتالیس کو آج کے دن سنگلاخ پہاڑوں اورحسین وادیوں کے بہادربیٹوں نے آزادی کے ہیرو کرنل مرزا حسن خان کی قیات میںطویل جدو جہدکےبعد یکم نومبر انیس سو سینتالیس کو قابض ڈوگرہ راج کو جنگ میں شکست دے کر آزادی حاصل کی۔
انیس سو ساینتالیس میں جب پاکستان وجود میں آیا طور گلگت بلتستان میں انگریز قابض تھے جنھوں نے گلگت بلتستان کو ساٹھ سال کے لیے مہاراجہ کشمیر سے پٹھہ پر لیا ہواتھا۔
تقسیم ہند کے بعد انگریزوں نے یہ علاقہ واپس ڈوگروں کے حوالےدیا،ڈوگروہ مہاراجہ نےبرگیڈیئر گھنساراسنگھ کو علاقے کا گورنر بنا دیا،
جس پر گلگت اسکاؤٹس کے افسروں کرنل حسن خان صوبیدار میجر بابر خان، شاہ خان اور دیگر نےآزادی کا اعلان کرتے ہوئے ڈوگرہ گورنر کو مختصر فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا، اوریکم نومبر انیس سو سینتالیس کو جمہوریہ گلگت کی داغ بیل ڈال دی۔
جمہوریہ گلگت کے حکام نے سولہ نومبر انیس سو سینتالیس کونئی مسلم ریاست پاکستان کے ساتھ الحاق کر لیا،جشن آزادی کی مرکزی تقریب گلگت میں یادگار شہدا چنار باغ میں منعقد ہوتی ہے۔
اس بار تقریب کےمہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہونگے ، اور شاہی پولو گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے
source https://latestpakistannews.com/%da%af%d9%84%da%af%d8%aa-%d8%a8%d9%84%d8%aa%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-73%d9%88%d8%a7%da%ba-%db%8c%d9%88%d9%85-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%db%8c-%d8%a2%d8%ac-%d9%85%d9%86%d8%a7%db%8c%d8%a7/
Comments
Post a Comment