برطانوی وزیر اعظم کا انگلینڈ میں دوبارہ ایک ماہ لاک ڈاؤن کا اعلان
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں دوبارہ ایک ماہ کا طویل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی وزیر اعظم کہتے ہیں ملک میں متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث قومی صحت کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز پر پڑنے والے بوجھ کی وجہ سے 'طبی اور اخلاقی تباہی' سے بچنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
جمعرات سے غیر ضروری دکانیں اور ریسٹورینٹس اور بارز بند رہے گے، تاہم موسم بہار کے برعکس سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھلی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیاں دو دسمبر سے نرم ہونا شروع ہو گی اور علاقوں میں مرحلہ وار نظام کے تحت معمولات زندگی دوبارہ بحال کیے جائیں گے۔
source https://latestpakistannews.com/%d8%a8%d8%b1%d8%b7%d8%a7%d9%86%d9%88%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%86%da%af%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88%d8%a8%d8%a7%d8%b1/
Comments
Post a Comment