کورونا وائرس: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں یکم دسمبر سے تعطیلات کا فیصلہ
بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے وزیرِ تعلیم سر دار یار محمد رند کہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرماکی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی۔
x
Advertisement
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 8 طالب علموں سمیت کورونا کے 42 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 50 مریض صحت یاب ہو گئے۔
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 443 کیسز، 32 اموات
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 443 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 811 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز صوبے میں 356 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے۔
ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 3 اضلاع سے 42 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 449 ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 50 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 902 ہو گئی۔
صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 391 ہے جبکہ 340 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، عدالتوں میں فوکل پرسن مقرر
- کورونا کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر طلبہ کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے،مونس الٰہی
- کورونا ڈیوٹی کرنیوالے سی ڈی اے ملازمین کے لیے سپیشل الائونس کی منظوری
- کورونا: پارلیمانی اور سینیٹ کمیٹیوں کے تمام اجلاس معطل کرنے کا حکم
- کورونا فنڈ نگراں کمیٹی‘ 480کروڑ کے اخراجات کی تفصیلات پیش
محکمۂ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی مجموعی تعداد 156 ہے۔
بلوچستان کے محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 8 طالب علموں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا طالب علموں کی تعداد 854 ہو گئی ہے۔
محکمۂ صحت بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 261 ٹیسٹ کیئے گئے، اس دوران کورونا وائرس کے 20 نئے مریض سامنے آئے، یوں کوئٹہ میں آج کورونا وائرس کی شر ح 7 اعشاریہ 6 رہی۔
قومی خبریں سے مزید
-

گلگت الیکشن سے پاکستانی سیاست کے نتائج اخذ نہیں کرسکتے، اسد عمر
-

احتساب سے بچنے کے لیے ن لیگ کا بیماری کا ڈراما پرانا ہو چکا، شہباز گل
-

وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان، ذرائع
-

بھارتی، غیرقانونی و بلا لائسنس چینلز کی ڈسٹری بیوشن پر پیمرا کا کریک ڈاؤن
-

حکومت، ٹی ایل پی مذاکرات کامیاب، فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر اتفاق
-

اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستانی فیصلے پر صدر محمود عباس کا اظہار تشکر
-

مصطفیٰ کمال کے الزامات سیاسی دیوالیہ پن ہیں، متحدہ قومی موومنٹ
-

شہباز شریف کا جنرل اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا گیا ہے، عطا تارڑ
-

پی ڈی ایم اجلاس: چارٹر آف پاکستان کو حتمی شکل دینے کا امکان
source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d8%b3-%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%85%db%8c-%d8%a7%d8%af%d8%a7%d8%b1%d9%88/











Comments
Post a Comment