حویلیاں طیارہ حادثے کی ذمے داری پر CAA سے تفصیلی جواب طلب

حویلیاں طیارہ حادثے کی ذمے داری پر CAA سے تفصیلی جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی ذمے داری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلی جواب مانگ لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں میں پیش آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

x
Advertisement

سماعت کے دوران پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

PIA حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے بائیں جانب انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اتنا بڑا حادثہ ہوا، اس کا ذمے دار کون ہے؟

ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی آئی اے نے بتایا کہ تکنیکی مسئلہ تھا ہم نے اس حادثے سے سبق سیکھا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لوگ رقم خرچ کرکے ٹکٹ خریدتے ہیں، اگر مسافر محفوظ نہیں تو کیا فائدہ؟جہازوں کو کیسے چیک کر کے اجازت دیتے ہیں؟ ہمیں ایک ایک چیز بتائیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ اس رپورٹ کے بعد پی آئی اے نے کسی ذمے دار کا تعین کیا؟ بار بار ہدایت پر رپورٹ آ بھی گئی ورنہ کبھی سامنے نہ آتی، آپ لوگوں نے خرابی کے باجود جہاز اڑایا اس کا ذمے دار کون ہے؟ پڑھ کر بتائیں کہ کیا لکھا ہے رپورٹ میں؟

یہ بھی پڑھیے

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہریار مہر نے عدالت کو بتایا کہ آبزرویشن میں پی آئی اے کو ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت شہید کیپٹن کی والدہ رو پڑیں، جنہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا شدید دباؤ میں تھا۔

عدالتِ عالیہ نے دستاویزات کی روشنی میں پی آئی اے اور دیگر کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%ad%d9%88%db%8c%d9%84%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%b7%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%81-%d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b0%d9%85%db%92-%d8%af%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d9%be%d8%b1-caa-%d8%b3%db%92-%d8%aa/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے