کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 58 مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کورونا وائرس

کورونا وائرس کی مہلک وبا نے ملک بھر میں 58 کورونا مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار آٹھ سو 53 مثبت آئے۔

چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.56 فیصد ہوگئی، جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 329 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دو ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہوگئی، تاحال کرونا کے 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ایک ہزار چھ سو 43 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔



source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d8%b3-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%84%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-58-%d9%85%d8%b1%db%8c%d8%b6%d9%88/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن