شہر میں چلنے والی ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا

موسم

شہر میں چلنے والی ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا، محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

کراچی میں رواں سال ہونے والی سردی نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، محکمہ موسمیات نے موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے چلنے والی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا، شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج دن میں موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن میں ہوا 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی اور چہر میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%b4%db%81%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%86%d9%84%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%db%81%d9%88%d8%a7%d8%a4%da%ba-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%85-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%d8%b3%d8%b1%d8%af/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے