دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 37 ہزار 746 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 51 لاکھ 28 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 61 لاکھ 54 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 52 ہزار 279 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 67 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 428 اور ایک کروڑ 7 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 534 اور 92 لاکھ 4 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 38 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 73 ہزار 182 ہے۔

برطانیہ میں 38 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 6 ہزار 158 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 31 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 76 ہزار 57 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 28 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 58 ہزار 319 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 25 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 88 ہزار 516 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%d8%a8%da%be%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b9%d8%af%d8%a7%d8%af-10-%da%a9%d8%b1%d9%88%da%91-35/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن