کراچی میں باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر جاں بحق

کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے کے بعد ایک باکسر جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نامی باکسر کو چہرے پر پنچ لگا جس کے بعد وہ گِر پڑا، اسلم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے باکسنگ کونسل کے زیرِ اہتمام فائٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ پاکستان باکسنگ کونسل کا پاکستان میں باکسنگ سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی ایونٹ کے انعقاد کے لیے قوائد و ضوابط فالو کرنا ہوتے ہیں۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مقابلے میں باکسر کی ہلاکت پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔فیڈریشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا باکسنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ ایونٹ کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
ناصر تونگ نے کہا کہ پی بی ایف ایسے ایونٹ کی اجازت نہیں دے گا جس میں باکسرز کی حفاظت کو خطرہ ہو۔



source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d8%a7%da%a9%d8%b3%d9%86%da%af-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d9%86%da%86-%d9%84%da%af%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن