صنف میں برابری پر یقین رکھتی ہوں، سارہ خان

پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ صنف میں برابری پر یقین رکھتی ہوں، خواتین کو برتر دکھانے کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ میں خواتین اور مردوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے بارے میں کہتی ہوں۔حال ہی میں سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں لڑنے کے بجائے اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اپنی بیٹیوں کو یہ نہ سکھائیں کہ وہ عورت مارچ کریں بلکہ اپنے بیٹوں کی تربیت کریں کیونکہ ان بیٹوں کی ماں ایک عورت ہی ہے۔سارہ خان نے کہا کہ ایک خاتون گھر کے امور چلاتی ہے، وہ گھر والوں کے لیے کھانا بناتی ہے اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرتی ہے، ﷲ نے خواتین کو ایک خاص جگہ دی ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ مردوں کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%b5%d9%86%d9%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a8%d8%b1%db%8c-%d9%be%d8%b1-%db%8c%d9%82%db%8c%d9%86-%d8%b1%da%a9%da%be%d8%aa%db%8c-%db%81%d9%88%da%ba%d8%8c-%d8%b3%d8%a7%d8%b1%db%81-%d8%ae/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن