چارلی چپلن کو پشاور میں ملازمت کی پیش کش

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے چارلی چپلن کو محکمہ ثقافت میں ملازمت کی پیش کش کردی۔صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور کے عثمان نے چارلی چپلن کے کردار کو دوبارہ زندہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔خیال رہے کہ پشاور کا شہری عثمان خان عالمی مزاحیہ کردار چارلی چپلن کو بچپن سے دیکھتے دیکھتے خود پاکستانی چارلی چپلن بن گیا ہے۔ عثمان خان کی اداکاری کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔عثمان خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بہت کم عرصے میں لوگوں میں مشہور ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاح سے بھرپور اداکاری کا مقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔



source https://latestpakistannews.com/%da%86%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c-%da%86%d9%be%d9%84%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%be%d8%b4%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%be%db%8c%d8%b4-%da%a9%d8%b4/

Comments

Popular posts from this blog

چین سے کورونا ویکسین لانے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا