اسیری کے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا احساس ہوا، شہباز شریف

شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسیری کاطویل عرصہ گزارنےکے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا جو احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رب باری تعالیٰ کاشکرادا کرتاہوں جس کی مہربانی سے7 ماہ کی قیدکے بعد ضمانت پاکر آپ کےدرمیان موجود ہوں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں درخواست کی کہ کوروناکی موجودہ صورت حال میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خصوصی خیال رکھیں۔

(ن) لیگی صدر نے اپنے پیغام میں اہلخانہ، وکلا، پارٹی قیادت، سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اسیری کا طویل عرصہ گزارنے کے بعد مجھے اپنے اہل خانہ اوراحباب کو دیکھ کراطمینان کاجوسچا احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا۔ ان رشتوں کی قدرو قیمت کا حقیقی اندازہ کرتے ہوئےمیری آپ سےدرخواست ہےکہ کروناکی موجودہ صورت حال میں اپنااوراپنے پیاروں کا احتیاط کے ساتھ خصوصی خیال رکھیں pic.twitter.com/MtrP5NF1nc

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 27, 2021



source https://latestpakistannews.com/%d8%a7%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a7%db%81%d9%84-%d8%ae%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d8%ad%d8%a8%d8%a7%d8%a8-%da%a9%d9%88-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be/

Comments

Popular posts from this blog

چین سے کورونا ویکسین لانے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا