لودھراں: 11 سالہ بچی کی 40 سالہ شخص سے شادی، مقدمہ درج

لودھراں: 11 سالہ بچی کی 40 سالہ شخص سے شادی، مقدمہ درج

لودھراں میں کم عمر بچی کی شادی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس نے اطلاع ملنے پر شادی رکوا دی اور نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 41 ایم میں عبدالشکور نامی شخص نے اپنی بیوی کی عدم موجودگی میں 11 سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ پہلوان خان سے کر دیا اور رخصتی بھی کر دی۔

کم عمری کی شادی پر قید اور جرمانہ ہوگا

سینیٹ نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل کثرت رائے…

بچی کی والدہ جب گھر واپس آئی تو اس نے پتہ چلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے اگلے دن لڑکی کو بازیاب کر والیا۔

پولیس نے دلہا پہلوان خان اور نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کم عمر لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر اس کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کم عمری کی شادی اور لڑکی کی عمر زیادہ کرنے پر لڑکے کو سزا سنادی

مقدے کے مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وقار نے 17 جولائی 2019 کو میری 14 سالہ بیٹی کو گھر سے اغواء کیا، میری بیٹی 14 دسمبر 2002 کو پیدا ہوئی ہے۔

اتوار کے روز ہی حویلی نصیر خان میں بھی ایک شخص نے بھاری رقم کے عوض اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ شخص سے کر دیا تھا۔

اس واقعے میں بھی پولیس نے شادی رکوا کر دلہن کی ماں اور خالہ سمیت 4 افراد کو گرفتار اور 13 کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d9%84%d9%88%d8%af%da%be%d8%b1%d8%a7%da%ba-11-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%a8%da%86%db%8c-%da%a9%db%8c-40-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%d8%b3%db%92-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%8c/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن