وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کی شرکت کو حماقت قرار دے دیا
وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کی شرکت کو حماقت قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو امریکا کہتا رہا، ہم وہ کرتے رہے، پھر بھی امریکا نے پاکستانیوں کو دوغلا قرار دیا۔ وزیراعظم نے خطاب میں اپوزیشن کو بخش دیا وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی ہر بات ماننے کو غلط قرار دیا تو اپوزیشن بینچوں پر موجود جے یو آئی ف کے ارکان نے بھی حکومتی ارکان کے ساتھ ڈیسک بجا دیئے ۔ عمران خان نے کہا کہ کبھی سنا کہ اتحادی ہی آپ کے ملک میں بم باری کر رہا ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ لندن میں 30 سال سے دہشت گرد بیٹھا ہے، کیا انگلینڈ پاکستان کو وہاں ڈرون حملے کی اجازت دے گا؟۔ وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت اس سے پہلے اسپيکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ، جس میں اپوزیشن رہنماؤں کو اجلاس میں ہنگامہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں دو ٹوک بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لوگ جو چاہتے ہیں پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ امن میں شراکت دار ہوسکتا ہے ...