Popular posts from this blog
میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میرے پاس مؤکل ہے اس کے ساتھ مل کر طے کرلیا ہے کوئی کسی پر الزام نہیں لگائے گا، میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مؤکل عوام ہیں، اگر وہ کچھ کرنے پر آجائیں تو بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام’’جرگہ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا آدمی ہوں، ان حالات میں خرچے ہی پورے نہیں ہوتے، اس وقت کراچی بخشش پر چل رہا ہے، مقتدر حلقے اس وقت کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں، وقت کی ضرورت ہے ہم سب متحد ہوں۔ اقتدار میں حصہ وہیں ملتا ہے جہاں طاقت ہوتی ہے، کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے اپنی طاقت کو کھو دیا ہے، ہمیں خود اپنا حق حاصل کرنا ہوگا کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں 10 فیصد سے زائد ووٹ نہیں پڑے، کراچی کا ووٹر ناراض ہے، اس لیے ووٹ کیلئے نہیں نکلا، ماضی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دیا گیا، 2018 میں بھی کہا تھا ان کو لا تو رہے ہیں لیکن کچھ ڈیلیور نہیں کریں گے، فواد چوہدر...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے ہیں۔ نیب نے ان کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی کے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی تھی۔ مذکورہ کیس میں ان کا باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کو اختیارات کے غلط استعمال پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا ہے توشاید مجھے بھی حراست میں لے لیں۔ شاہد خاقان عباسی پر شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبینہ طور پر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شیخ عمران الحق کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات ک...
Comments
Post a Comment