Posts

Showing posts from January, 2022

ساہیوال: اسکول میں آگ لگنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا #wanitaxigo

Image

ساہیوال: اسکول میں آگ لگنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

Image
ساہیوال کے گاؤں 97 سکس آر میں بوائز ہائی اسکول میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ اسکول ہیڈ ماسٹر محمد اشرف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تالے توڑ کر اسکول کی لیبارٹری، پرنسپل روم اور اس سے ملحقہ کمروں کو آگ لگائی۔ ساہیوال میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کو آگ لگادی اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر اویس ملک ،پولیس حکام اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ ایف آئی آر کے مطابق آگ لگنے سے لیبارٹری میں رکھے 16 کمپیوٹر اور پرنسپل روم کا قیمتی سامان جل گیا۔ اسکول سے ضروری رکارڈ اور ڈی وی آر بھی غائب کر لیا گیا۔ پولیس نے اسکول چوکیدار نذیر کو حراست میں لےکرتفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےساہیوال میں اسکول کو آگ لگانے کے واقعے پر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔ قومی خبریں سے مزید بلوچستان: مقامی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستوں کا کام مکمل بلوچستان کے

سانحہ مری پر ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ جمع، کئی بڑے انکشافات #wanitaxigo

Image

سانحہ مری پر ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ جمع، کئی بڑے انکشافات

Image
سانحہ مری کیس میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رپورٹ جمع کرادی۔ سانحہ مری کے پس پردہ محرکات پر عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی جو کمشنر راولپنڈی نے جمع کرادی ہے، جس کی تفصیل جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ کمشنر راولپنڈی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مری میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کوئی سیٹ اپ نہیں اور نہ ہی افسر تعینات ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے مری میں ضلعی انتظامیہ کے ذریعے آپریشنز کرتی ہے۔ کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مری میں 215 ہوٹل ہیں، جن میں 24 ہزار سیاحوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تعمیرات پر پابندی ہٹانے کے بعد 3 سال میں 167 عمارتوں کی اجازت میونسپل کارپوریشن مری نے دی جبکہ تحصیل کونسل مری نے 3 سال میں 77 عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی۔ کمشنر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر سال 2019 میں میونسپل کارپوریشن مری نے بلڈنگ بائی لاز بنائے، جن کے تحت تعمیرات کی اجازت ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مری میں 5 ہزار گاڑی

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Image
وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخرکردی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےکہا پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو ماہانہ 30 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کا ہدف پورا نہیں کر پارہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن وزیراعظم نے بذریعہ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکی ہدایت کی ہے۔ قومی خبریں سے مزید بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفا قبول کرنے سے انکار کردیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نےملی بھگت سےاسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظورکروایا ہے۔ عمران خان کے جانے کا وقت آگیا ہے، خواجہ آصف رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کا نعرہ تھا جب کرپشن ہوتی ہے تو مہنگائی ہوتی ہے، یہ کس کی کرپ