حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو ماہانہ 30 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کا ہدف پورا نہیں کر پارہے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن وزیراعظم نے بذریعہ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکی ہدایت کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
source https://latestpakistannews.com/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d9%be%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%db%8c%da%ba-%d8%a8%d8%b1%d9%82-2/
Comments
Post a Comment