وزیراعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ، خیریت دریافت کی

وزیراعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ، خیریت دریافت کی

وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے، جہانگیر ترین علاج کے لیے لندن گئے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کا انکشاف کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا ہے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی خیریت معلوم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین طبیعت ناسازی کے باعث علاج کے لیے گذشتہ روز ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%db%81%d8%a7%d9%86%da%af%db%8c%d8%b1-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b3%db%92-%d8%b1/

Comments

Popular posts from this blog

چین سے کورونا ویکسین لانے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا