دفترخارجہ نے یوکرین سے پاکستانیوں کے انخلاء کی تفصیلات جاری کردیں

دفترخارجہ نے یوکرین سے پاکستانیوں کے انخلاء کی تفصیلات جاری کردیں

دفتر خارجہ نے یوکرین سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی بحران سے پہلے یوکرین چھوڑ گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے سفارتخانے کے مشورے پر یوکرین سے انخلا کیا، 20 فروری کو 700 سے 800 پاکستانی طلبا اور 200 شہری یوکرین میں رہ گئے تھے۔

پاکستانی طلبا کی بحفاظت واپسی پر یوکرینی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے کیا کہا؟

پاکستان نے یوکرین سے پاکستانی طلبا کی باحفاظت واپسی کا معاملہ اٹھادیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ان میں سے 676 پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکال لیا گیا ہے، 20 پاکستانی مختلف سرحدی مقامات پر ہیں، مزید 20 گزر گاہوں کے راستے پر ہیں۔

دفترخارجہ کے بیان کے مطابق خارکیف سے مزید 60 سے 70 پاکستانی ٹرین میں سوار ہوئے ہیں، 30 پاکستانی سومی اور چرنگیو میں ہیں، جنہیں حالات بہتر ہونے پر نکالا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ مزید کہا کہ کچھ پاکستانی خود یوکرین میں رہنے کا انتخاب کررہے ہیں جبکہ ٹرنوپل میں سہولت مرکز تمام پاکستانیوں کے انخلا تک کام کرتا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%af%d9%81%d8%aa%d8%b1%d8%ae%d8%a7%d8%b1%d8%ac%db%81-%d9%86%db%92-%db%8c%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b3%db%92-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a7/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن