ہائی پروفائل مقدمات میں حکومتی مداخلت کا کیس 3 جون کو سماعت کیلئے مقرر

ہائی پروفائل مقدمات میں حکومتی مداخلت کا کیس 3 جون کو سماعت کیلئے مقرر

ہائی پروفائل مقدمات میں حکومتی مداخلت سے متعلق سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 3 جو ن کو کیس کی سماعت کرے گا، دوسری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے اور ڈائریکٹر لاء ایف آئی اے کو 3 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے ذریعے قومی احتساب بیورو (نیب) کی مشاورت کے بغیر ایگزٹ کنٹرول سے نکالے گئے 172 افراد کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔

حکم نامے میں استفسار کیا گیا کہ ای سی ایل رولز میں تبدیلی مرضی سے کی گئی یا کابینہ سے منظوری لی گئی؟

تحریری حکم نامے میں پوچھا گیا کہ اگر کابینہ سے منظوری لی گئی تو مفادات کے ٹکراؤ کو مدنظر رکھا گیا؟ کسی کابینہ رکن کا نام ای سی ایل سے نکالتے وقت کیا وہ شخصیت اجلاس میں موجود تھی؟

حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل ان تمام سوالات سے متعلق تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم نامے میں ایف آئی اے سے تمام ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا کہا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے نے صرف ایک کیس کا ریکارڈ محفوظ کرنے سے متعلق عدالت کو بتایا، ڈائریکٹر لاء اور ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%db%81%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d9%be%d8%b1%d9%88%d9%81%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d9%85%d9%82%d8%af%d9%85%d8%a7%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa%db%8c-%d9%85%d8%af%d8%a7%d8%ae%d9%84%d8%aa/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے