مصنوعی لیڈرشپ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لانڈھی کورنگی کےعوام نے ہمیشہ ایم کیو ایم کا ساتھ دیا اور کامیاب کرایا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینئر رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم سےچھینی گئی سیٹوں پر جیتنے والے حیران رہے۔ مصنوعی لیڈر شپ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے امیدوار ابوبکر جیت کر لانڈھی، کورنگی کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔ لانڈھی، کورنگی کے عوام نے ہر اچھے برے وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر میں ہم سے 14 سیٹیں چھینی گئیں۔ ایسے مصنوعی انتظامات اور مصنوعی جماعتوں سے پاکستان کو پاک رکھا جائے۔ لانڈھی کے عوام نے تقسیم والے نعروں کو ہر دور میں مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔ کارکنان ماورائے عدالت قتل اور جبری لاپتا ہوئے، مخالفین کے الزامات سے ایم کیو ایم کو فرق نہیں پڑتا۔ ہم دوبارہ عدالتوں اور الیکشن کمیشن کی جانب جاسکتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے میں ہم نے نام دیا ہوا ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
قومی خبریں سے مزید
source https://latestpakistannews.com/%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%db%8c-%d9%84%db%8c%da%88%d8%b1%d8%b4%d9%be-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d9%84%d8%b3%d9%84%db%81-%d8%a8%d9%86%d8%af-%da%a9%db%8c%d8%a7-%d8%ac%d8%a7/
Comments
Post a Comment