آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے خاصا پراعتماد ہوں، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے خاصا پراعتماد ہوں، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے خاصا پراعتماد ہوں۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ جون کے اوائل میں جو بجٹ دوں گا، اُس کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی اُمید ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پٹرول اور ڈیزل پر سابقہ حکومت کی سبسڈیز ختم کردیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بجلی میں سابقہ حکومت کی بعض سبسڈیز کو بھی ختم کردیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں کفایت شعاری بالخصوص ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%81-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%b9%d8%a7%db%81%d8%af%db%92-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%ae%d8%a7%d8%b5%d8%a7-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%aa/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے