چیف الیکشن کمشنر ریفرنس، اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ
فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ ہے، سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، ان کے لاڈ اُٹھائے جارہے ہیں، وہ خود کو قانون سے اوپر سمجھتے ہیں۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ جس دن عمران خان کو کٹہرے میں لاکر قانون کے ماتحت کردیا گیا، اس دن یہ انتشار ختم ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی کہہ چکا کہ نہ پچھلی حکومت کے زیر اثر آیا نہ موجودہ حکومت کے زیر اثر ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کے فیصلے پر ردعمل میں یہی کہا تھا کہ ’کمیشن نہ پچھلی حکومت کے زیرِ اثر آیا نہ موجودہ حکومت کے زیرِ اثر ہوگا۔‘ ذرائع الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا کہ ایک پارٹی ملاقاتیں کرے تو ٹھیک ہے، دوسری پارٹیاں ملاقاتیں کریں تو غلط ہے؟ ذر...