سارہ انعام قتل کیس: ملزم نے مقتولہ کے پاسپورٹ کے ٹکڑے کیے، شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی

سارہ انعام قتل کیس: ملزم نے مقتولہ کے پاسپورٹ کے ٹکڑے کیے، شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی

سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے کینیڈین پاسپورٹ کے ٹکڑے کر دیے اور شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 6 موبائل فونز برآمد کرلیے، پانچ موبائل ملزم شاہنواز امیر اور ایک موبائل فون سارہ انعام کا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک اپنا اور سارہ کا موبائل فون آلہ قتل سے توڑ دیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے رابطے کے لیے استعمال موبائل فون توڑ کر شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 6 موبائل فونز فرانزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے، پولیس موبائل فونز کا ڈیٹا ریکور کر کے دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ معلوم کرے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ کا کینیڈین پاسپورٹ بھی قینچی سے ٹکڑے کر کے ضائع کردیا، مقتولہ کے پاسپورٹ کے کچھ ٹکڑے اور قینچی جائے وقوعہ سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے لیے خریدی گئی گاڑی قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی گئی، ملزم اپنے ایک موبائل فون سے والد سے رابطے میں رہا، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم نے کمرے میں موجود خون کپڑے سے صاف کیا، ملزم نے لاش کو باتھ ٹب میں ڈال کر خون دھونے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق سارہ کو ڈمبل سے پہلے گلدان بھی مارا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%b3%d8%a7%d8%b1%db%81-%d8%a7%d9%86%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d9%82%d8%aa%d9%84-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%d9%84%d8%b2%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%82%d8%aa%d9%88%d9%84%db%81-%da%a9%db%92-%d9%be%d8%a7/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے